0
Thursday 16 May 2013 19:24

پشاور، آئی ایس او کے زیر اہتمام ’’مردہ باد امر یکہ و نامنظور اسرائیل‘‘ ریلی

پشاور، آئی ایس او کے زیر اہتمام ’’مردہ باد امر یکہ و نامنظور اسرائیل‘‘ ریلی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں 16 مئی کو اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلا ف ''یوم مردہ باد امریکہ'' منایا جا رہا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آئی ایس او پشاور ڈویژن کی جانب سے ''امریکہ مردہ باد و اسرائیل نامنظور ریلی'' پشاور پریس کلب کے سامنے نکالی گئی۔ جس میں مختلف شعبے ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی۔ شرکاء ریلی نے پاکستان کی سالمیت، امریکہ و اسرائیل مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے۔ صہیونی ریاست کا وجود دراصل عرب ممالک کی بے حسی کا نتیجہ ہے اور عالم اسلام کے تمام مسائل کی وجہ امریکہ و اسرائیل کا نجس وجود ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں نہتے مسلمانوں کے گھروں کو برباد، بچوں کو یتیم اور خواتین کو بیوہ کیا جا رہا ہے۔ لیکن اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کے حکمران امریکہ اور اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف ایک لفظ نہیں بول سکتے۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مکڑ ی کے جالے سے بھی کمزور وجود رکھنے والا اسرائیل جلد از جلد نابود ہو جائے گا۔ مقررین نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد اور گستاخ رسول (ص) ہے اور جب آج دنیا میں اس کے سیاسی و عسکری دہشت گرد بے نقاب ہو رہے ہیں تو وہ خود کو دنیا کا محافظ ظاہر کر رہا ہے۔ امریکہ تمام فسادات کی جڑ ہے اور آج دنیا میں اگر کسی بھی مقام پر ظلم ہو رہا ہے تو یقینی طور کہا جا سکتا ہے کہ اس میں امریکہ ملوث ہے۔ خواہ وہ بالواسطہ ہو یا بلا واسطہ۔ 

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر اقتدار علی شایان نے کہا کہ امریکہ کی پاکستان میں مداخلت کو ہم اعلان جنگ سمجھتے ہیں اور اگر حکمرانوں نے امریکہ نواز پالیسیوں کو تبدیل نہ کیا تو عوام ان کا بھی وہی حال کریں گے جو آج تک دیگر امریکی پٹھوئوں کا ہوا ہے۔ خواہ وہ شاہ ایران ہو، قذافی یا حسنی مبارک ہو۔ آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری توقیر یوسف نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوم مردہ باد امریکہ اس لئے مناتے ہیں کہ اسرائیل کے قیام میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہاں تک کے بین الاقوامی قانون کی پاسداری نہ کرتے ہوئے امریکا نے اسرائیل کی غیر قانونی ریاست کو سب سے پہلے قبول کیا۔ ساتھ ہی دنیا کی کمزور اور لاچار حکومتوں پر دبائو ڈال کر اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کروایا۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے شرکاء ریلی نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کیے۔
خبر کا کوڈ : 264622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش