QR CodeQR Code

فرسودہ نظام ميں تبديلی صرف پی اے ٹی ہی لاسکتی ہے

عالمی طاقتیں نیٹو انخلاء کیلئے طالبان دوست حکومت چاہتی تھیں، طاہر القادری

16 May 2013 19:20

اسلام ٹائمز: لاہور میں پريس کانفرنس سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو 2014ء میں نيٹو کے انخلاء کیلئے طالبان دوست حکومت چاہيے تھی اور ايسی ہی حکومت بنائی گئی۔


 اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحريک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ جس طرح اليکشن کميشن مک مکا کرکے تشکيل ديا گيا، اسی طرح گيارہ مئی کے انتخابات بھی مک مکا کا نتيجہ ہيں۔
لاہور میں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انتخابات سے متعلق انہوں نے جن خدشات کا اظہار کيا تھا گيارہ مئی کو اسی طرح کے الیکشن ہوئے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتيں بھی اليکشن سے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی تھيں اور دو ہزار چودہ کو نيٹو کے انخلاء کے ليے عالمی طاقتوں کو طالبان دوست حکومت چاہيے تھی اور ايسی ہی حکومت بنائی گئی۔ طاہر القادری نے کہا کہ جوڈيشل پاليسی کے خلاف ريٹائرڈ ججوں پر مشتمل اليکشن ٹربيونل بنا ديا گيا ہے اور تبديلی کے نام پر خیبر پختونخوا میں ايسا وزيراعلٰی بنايا جا رہا ہے جو اس سے پہلے پانچ جماعتوں ميں رہ چکا ہے، اس ليے اسٹيٹس تو قائم ہے اور کوئی تبديلی نہيں آئی، تاہم جب علامہ سے يہ پوچھا گيا کہ آپ ججوں کي تعيناتی پر عدالت سے رجوع کريں گے اور آپ سے کيے گئے وعدوں کی خلاف ورزی پر آپکا اگلا لائحہ عمل کيا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ وہ آرام کريں گے۔ طاہر القادری نے دعویٰ کیا کہ فرسودہ نظام ميں تبديلی صرف ان کی جماعت یعنی عوامی تحريک ہی لا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 264632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/264632/عالمی-طاقتیں-نیٹو-انخلاء-کیلئے-طالبان-دوست-حکومت-چاہتی-تھیں-طاہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org