QR CodeQR Code

کوئٹہ، کالعدم تنظیموں کے بیانات شائع کرنے پر 7 اخبارات کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج

16 May 2013 23:46

اسلام ٹائمز: روزنامہ جنگ، مشرق، انتخاب، سنچری ایکسپریس، قدرت، باخبر اور زمانہ کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے بیانات شائع کرنے پر 7 اخبارات کے مدیروں، پبلشرز اور عملے کے دیگر افراد کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں سٹی پولیس سٹیشن میں جن اخبارات کے ایڈیٹروں اور پبلشرز کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ان میں روزنامہ جنگ، مشرق، انتخاب، سنچری ایکسپریس، قدرت، باخبر اور زمانہ شامل ہیں۔ ان اخبارات کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مقدمے سے قبل بھی سٹی پولیس نے ان ہی دفعات کے تحت مدیروں، پبلشرز اور نامہ نگاروں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 264687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/264687/کوئٹہ-کالعدم-تنظیموں-کے-بیانات-شائع-کرنے-پر-7-اخبارات-منتظمین-کیخلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org