0
Friday 17 May 2013 11:49

عارف شاہد کے قتل کے خلاف ہجیرہ میں مظاہرہ

عارف شاہد کے قتل کے خلاف ہجیرہ میں مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مزاحمتی محاذ کے زیراہتمام معروف قوم پرست رہنما عارف شاہد کے قتل اور طالب علم معیز اختر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ہجیرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے علی الصبح ہی ہجیرہ اور اس کے گردونواح سے آنے والی ٹریفک کو سڑک پر بڑی بڑی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا تھا۔ جس پر انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دیں جس پر پہلے ایم پی چیک پوسٹ کے قریب اور پھر شیل پمپ کے قریب پل پر رکاوٹیں ہٹانے پر جھڑپیں ہوئیں۔ انتظامیہ نے جبرا رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک کو رواں دواں کر دیا۔ لیکن مختلف علاقوں کے مظاہرین جب ہجیرہ شہر پہنچے تو ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے پوری شہر کا چکر لگانے کے بعد سیراڑی چوک میں دھرنا اور احتجاجی جلسہ شروع کر دیا۔ جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کی۔ جس پر جواب میں مظاہرین نے بھی پولیس پر پھترائو کیا جس کے نتیجے میں پانچ مظاہرین زخمی ہوئے۔ آنسو گیس کے شیل گرنے سے کئی راہ گیر بے ہوش ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ احتجاجی جلسہ سے ملک الیاس کشمیری، سردار واجد علی، سردار جاوید اقبال، وقار چوہدری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوءے پولیس کی طرف سے پرامن مظاہرین پر تشدد کی بھرپو مذمت کی اور عارف شاہد کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 264745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش