QR CodeQR Code

چارسدہ، علی حیدر گیلانی کی بازیابی ممکن نہ ہوسکی، اغواء کار گروہ کا سرغنہ گرفتار

17 May 2013 14:26

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق ملزم کو چارسدہ سے مردان میں داخل ہوتے ہوئے حرست میں لیا گیا، جو افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغواء میں ملوث گروہ کا سرغنہ چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے چارسدہ میں کارروائی کی گئی۔ جہاں سے اغواء کار گروہ کے سرغنہ ملزم وزیر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو چارسدہ سے مردان میں داخل ہوتے ہوئے حرست میں لیا گیا، جو افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم وزیر افغان مہاجر ہے اور پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق اغواء کار گروہ کے سرغنہ کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ نوشہرہ اور چارسدہ میں ہونے والی کارروائیوں میں علی حیدر گیلانی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔


خبر کا کوڈ: 264818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/264818/چارسدہ-علی-حیدر-گیلانی-کی-بازیابی-ممکن-نہ-ہوسکی-اغواء-کار-گروہ-کا-سرغنہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org