QR CodeQR Code

صدر زراری نے 23 مئی کو سینیٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

17 May 2013 19:13

اسلام ٹائمز: ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر قومی اسمبلی موجود نہ ہونے کے باعث پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہیں بلایا جا سکا۔


اسلام ٹائمز۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس 23 مئی بروز جمعرات کو صبح دس بجے اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس سے چین کے وزیراعظم کی کیانگ خصوصی خطاب کریں گے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی موجود نہ ہونے کے باعث پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہیں بلایا جاسکا، اس لئے چینی وزیراعظم صرف سینٹ اجلاس سے ہی خطاب کر پائیں گے۔ ترجمان کے مطابق چینی وزیراعظم کے خطاب کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 264917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/264917/صدر-زراری-نے-23-مئی-کو-سینیٹ-کا-خصوصی-اجلاس-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org