0
Friday 17 May 2013 22:13

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 250 میں دوبارہ پولنگ کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست خارج کر دی

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 250 میں دوبارہ پولنگ کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست خارج کر دی
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے این اے 250 میں ری پولنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار، بابر غوری اور فروغ نسیم جبکہ پی ٹی آئی کے عارف علوی اور فردوس شمیم نقوی موجود تھے۔ کمیشن نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ جاری کرتے ہوئے حلقے میں دوبارہ پولنگ کی درخواست خارج کر دی۔ الیکشن کمیشن نے آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ کی رپورٹس پر اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔ 19 مئی کو این اے دو سو پچاس کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہو گی جو فوج کی نگرانی میں کروائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے این اے 57 اٹک میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد جبکہ این اے 19 ہری پور میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کرانا ناانصافی اور امتیازی سلوک ہے۔ پورے حلقے کے ووٹرز کو دوبارہ پولنگ کا حق ملنا چاہیئے۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ بدل چکا ہے۔ کراچی میں جب بھی شفاف انتخابات ہوئے ان کی جماعت کامیاب ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 264944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش