QR CodeQR Code

حزب اللہ کی آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر پر حملہ کی مذمت

18 May 2013 14:18

اسلام ٹائمز: المنار ٹی وی سے جاری اپنے بیان میں حزب اللہ نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ آل خلیفہ حکومت کو بحرینی علماء کے خلاف بربریت اور بہیمانہ جرائم سے روکنے کی کوشش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں علماء بحرین کی اسلامی کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں علماء بحرین کی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں آل خلیفہ کے حملے کو دینی اور اسلامی اقدار کی توہین اور اسلامی و مذہبی شخصیات پر آشکارا حملہ قرار دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ آل خلیفہ حکومت کو بحرینی علماء کے خلاف بربریت اور بہیمانہ جرائم سے روکنے کی کوشش کریں۔ حزب اللہ نے بحرینی عوام پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بحرین کے ممتاز عالم دین کی حمایت کریں۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کے جرائم پیشہ عناصر نے آج صبح بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرکے گھر کو بہت نقصان پہنچایا اور بچوں اور عورتوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی۔ حکومتی حملہ آوروں نے اپنے چہروں پر نقاب پہن رکھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 265117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/265117/حزب-اللہ-کی-آیت-شیخ-عیسی-قاسم-کے-گھر-پر-حملہ-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org