QR CodeQR Code

اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے، خالد مشعل

24 May 2010 15:28

اسلام ٹائمز: حماس کے سیاسی رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اسکے ساتھ مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے اگر نئی جنگ کا آغاز کیا تو فلسطینی مجاہد اس کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ وہ شام کے دارالحکومت دمشق میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا اسرائیلی دھمکیوں کے پیش نظر جنگ کے خدشات موجود ہیں اور اسرائیل کسی بھی وققت امریکا کی طرف سے سبز جھنڈی دکھائے جانے پر فلسطین پر حملہ کر سکتا ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ ہم پوری امت مسلمہ سے اپنی حمایت کی توقع رکھتے ہیں لیکن اس ضمن میں کسی بھی شرط کو قبول نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا اسلامی مزاحمت نے مشکل حالات میں بھی اپنا فرض ادا کرنے میں کوتاہی نہیں کی۔ حماس کے سیاسی رہنما نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کر سکتے جس میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداذ کیا گیا ہو۔


خبر کا کوڈ: 26539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/26539/اسرائیلی-جارحیت-کا-مردانہ-وار-مقابلہ-کریں-گے-خالد-مشعل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org