0
Sunday 19 May 2013 16:26

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ٹیم میں سعودی خاتون بھی شامل

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ٹیم میں سعودی خاتون بھی شامل
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی ایک خاتون سمیت 64 کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ نیپال کے کوہ پیمائی کے ادارے کے آفیشل تلک پانڈے نے کہا کہ 35 غیر ملکی باشنوں نے 29 نیپالی باشندوں کی مدد سے پہاڑ کے نیپالی حصے کی جانب سے رات کو چڑھنے کی کوشش شروع کی اور ہفتے کی صبح 8 ہزار 850 میٹر بلند دنیا کی سب سے بلند چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 

یہ کارنامہ انجام دینے والوں میں راحہ مبارک نامی سعودی خاتون بھی شامل ہیں جو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئی ہیں جبکہ اسکے ساتھ ساتھ 25 سالہ خاتون ہونے کے ناطے، مہم سر کرنے والے سب سے کم عمر سعودی باشندے کا اعزاز بھی انہوں نے حاصل کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس گروپ میں ایک قطری اور فلسطینی شہری بھی شامل ہیں اور انہوں نے اپنے ملک کو پہلی دفعہ یہ اعزاز دلایا ہے۔ 

جدہ سے تعلق رکھنے والی راحہ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں اور آج کل دبئی میں مقیم ہیں۔ ایورسٹ کو نیپال یا تبت کی جانب سے سر کیا جاسکتا ہے اور شاندار موسم کے باعث یہ چوٹی سر کرنے کے لئے سب سے موذوں مہینہ مئی کو تصور کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 265454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش