QR CodeQR Code

ڈرون حملوں کا مقصد قبائلی عوام میں پاکستان کیخلاف نفرت ابھارنا ہے، مفتی ظفر جبار

19 May 2013 19:17

اسلام ٹائمز:پاکستان سنی فورم کے مرکزی صدر کا عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتے جب تک آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے شکنجے سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی فورم کے مرکزی صدر مفتی ظفر جبار چشتی نے امریکی بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی مفاد میں جاری رہنے والی جنگ کو 20 سال تک جاری رکھنے کا اعلان تشویش ناک ہے، ڈرون حملوں کا مقصد قبائلی عوام میں پاکستان کے خلاف نفرت کا زہر بھر نا ہے۔ نئی آنے والی حکومت قوم کو ڈرون حملوں کے عذاب سے نجات اور نام نہاد امریکی جنگ سے علیحدگی اختیار کرنا ہو گی۔

عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتے جب تک آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے شکنجے سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف اشفاق پرویز کیانی کی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات انتہائی خوش آئند ہے، ملکی سلامتی و ترقی کیلئے فوج اور دیگر اداروں کا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 265490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/265490/ڈرون-حملوں-کا-مقصد-قبائلی-عوام-میں-پاکستان-کیخلاف-نفرت-ابھارنا-ہے-مفتی-ظفر-جبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org