0
Monday 20 May 2013 01:53

پاکستان کی پہلی خاتون نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کرلیا

پاکستان کی پہلی خاتون نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی ہے۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے یہ چوٹی سر کی۔ اکیس سالہ ثمینہ نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی اتوار کے روز نیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر چالیس منٹ پر سر کی۔ ماونٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے اور یہ 8،848 میٹر بلند ہے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے۔ٹو ہے۔ اس کارنامے میں ان کا ساتھ ان کے بھائی 29 سالہ مرزا علی نے دیا۔ علی پاکستان کے تیسرے اور کم عمر ترین مرد بن گئے ہیں، جنہوں نے ایورسٹ کی چوٹی سر کی ہے۔ دونوں بہن بھائی کا تعلق شمالی علاقہ جات کے علاقے وادی ہنزہ کے شمشال گاؤں سے ہے۔ پاکستان کا قومی پرچم ایورسٹ کی چوٹی پر لگانے کے بعد مرزا علی اور ثمینہ بیگ دونوں خیریت سے بیس کیمپ ٹو پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ دونوں کوہ پیما چوبیس گھنٹوں کی سخت ترین کوہ پیمائی کے بعد بیس کیمپ ٹو کے محفوظ علاقے میں ہیں۔

اس کارنامے پر جانے سے قبل مرزا علی نے اپنے بلاگ پیج پر لکھا تھا ہم بیس کیمپ سے موسم سے آشنا ہونے کے لیے چھوٹے سفر کریں گے۔ جن میں بیس کیمپ ون تک جانا ہے اور وہاں رات گزارنی ہے۔ اس کے بعد ہم واپس بیس کیمپ آجائیں گے۔ ہم دوبارہ بیس کیمپ ون تک جائیں گے اور رات گزاریں گے اور پھر بیس کیمپ ٹو جائیں گے اور رات گزاریں گے۔ اس کے بعد واپس بیس کیمپ اور پھر اسی طرح بیسم کیمپ تھری تک جائیں گے۔ ثمینہ اور علی کے ہمراہ بھارت کی جڑواں بہنوں تاشی اور نگشی نے بھی ایورسٹ کی چوٹی سر کی۔ اس سے قبل پچیس سالہ رہا محرق سعودی عرب کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کی بھی کم عمر ترین کوہ پیما ہیں جہنوں نے ایورسٹ کی بلندیوں کو چھوا۔
خبر کا کوڈ : 265588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش