QR CodeQR Code

این اے 250 کا غیر سرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی کے عارف علوی کامیاب قرار

20 May 2013 03:35

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق حلقہ 250 پر ری پولنگ کے بعد عارف علوی نے 17519 ووٹ حاصل کئے، جنہیں 11 مئی کو ہونے والے ووٹوں کے ساتھ شامل کرکے گنتی کی گئی تو عارف علوی کے حق میں 77 ہزار سے زائد ووٹ آئے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 250 سے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی 77 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حلقہ 250 پر ری پولنگ کے بعد عارف علوی نے 17519 ووٹ حاصل کئے، جنہیں 11 مئی کو ہونے والے ووٹوں کے ساتھ شامل کرکے گنتی کی گئی تو عارف علوی کے حق میں 77 ہزار سے زائد ووٹ آئے۔ قبل ازیں ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے لیکن الیکشن کمیشن نے یہ درخواست مسترد کردی تھی۔ اس کے بعد ایم کیو ایم نے پولنگ کا بائیکاٹ کردیا تھا، جس کے بعد پی پی پی اور ایم ڈبلیو ایم نے بھی پولنگ کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن عارف علوی کی کامیابی کا اعلان جلد کردیگا۔


خبر کا کوڈ: 265599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/265599/این-اے-250-کا-غیر-سرکاری-نتیجہ-پی-ٹی-آئی-کے-عارف-علوی-کامیاب-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org