0
Monday 20 May 2013 10:11

شہداء کشمیر کے خون سے سیاسی جھنڈے رنگنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سیول سوسائٹی

شہداء کشمیر کے خون سے سیاسی جھنڈے رنگنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سیول سوسائٹی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر سیول سوسائٹی ضلع بڈگام نے شہیدِ مِلت مولانا محمد فاروق اور شہیدِ حُریت خواجہ عبدالغنی لون کی برسیوں پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ جمال علی کربلائی نے شہید ملت و شہید حریت کی قائدانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما باصلاحیت، دوراندیش اور اعلیٰ اقدار کے مالک تھے، کربلائی نے کہا ہے کہ شہیدوں کے خون سے کچھ لوگ اپنی سیاست کے جھنڈوں کو رنگنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دے دینی چاہئے، سوسائٹی کے ترجمان اعلیٰ مشتاق شمیم نے کہا کہ کشمیری قوم کی یہ بدنصیبی رہی ہے کہ تحریکِ آزادی کے سپہ سالاروں کو ہمیشہ اپنوں نے ہی سازشوں اور دھوکہ بازیوں کا شکار بنایا ہے، مشتاق شمیم نے حریت قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ جملہ شہدا کی روحوں کی تسکین اور مظلوم کشمیری قوم کی عزت و آبرو کیلئے متحد ہوکر ایک ایسا راہ عمل اختیار کرے جو اس دیرینہ حل طلب مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچاسکے۔
خبر کا کوڈ : 265629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش