0
Monday 20 May 2013 14:30

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک لیوی اہلکار جاں بحق

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک لیوی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے گوکند میں انسداد پولیو ٹیم پیر کو معمول کے مطابق اپنے کام میں مصروف تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں لیویز اہل کار ہلاک ہو گیا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ 

گزشتہ مہینے مردان میں پولیو مہم کے دوران رضاکاروں پر حملہ میں ان کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق رواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 2012ء میں ملک بھر سے پولیو کے 58 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جسکا بنیادی سبب انسداد پولیو مہم کے دوران شدت پسندوں کی مخالفت ہے۔ 

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی مہم کو گزشتہ کئی سالوں سے رکاوٹوں کا سامنا ہے کیونکہ یہاں کے قدامت پسند معاشرے خصوصا طالبان اور دوسرے شرپسندوں کا خیال ہے کہ مہم کی آڑ میں مسلمان آبادی کنڑول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نیز یہ کہ عالمی اداروں کے اشتراک سے جاری اس مہم کا مقصد علاقے کی جاسوسی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان، نائجیریا اور افغانستان دنیا کے تین ایسے ممالک ہیں، جہاں پولیو ابھی تک موذی مرض کے طور پر برقرار ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں 2011ء میں پولیو کے 198 کیس سامنے آئے جو کہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ سامنے آنے والے اعداد و شمار تھے اور یہ دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ کیسز تھے۔
خبر کا کوڈ : 265747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش