QR CodeQR Code

امریکا کا مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں خفیہ آپریشن کا منصوبہ

25 May 2010 09:22

اسلام ٹائمز:جنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے خفیہ منصوبے پر احکامات گزشتہ برس ستمبر میں دیئے تھے،جس کا مقصد دہشت گرد گروپوں اور ایران کےخلاف ممکنہ حملے کے بعد کی صورتحال کا سامنا کرنا تھا


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے مشرق وسطیٰ،وسطی ایشیا اور افریقہ میں خفیہ فوجی آپریشنز کی منظوری دے دی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے خفیہ منصوبے پر احکامات گزشتہ برس ستمبر میں دیئے تھے،جس کا مقصد دہشت گرد گروپوں اور ایران کےخلاف ممکنہ حملے کے بعد کی صورتحال کا سامنا کرنا تھا۔
منصوبے کے تحت امریکی فوج دوست اور دشمن دونوں قسم کے ممالک میں جا کر نہ صرف انٹیلیجنس معلومات جمع کریں بلکہ فوجی آپریشن بھی کریں۔اس منصوبے کا ہدف القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں میں سراعیت،ان کی صلاحیت میں کمی،ان کو تباہ کرنا اور شکست دینا ہے۔تاہم کسی ملک کو براہ راست نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔امریکا کے چھوٹے چھوٹے فوجی گروپس امریکا پر ممکنہ حملے کے خطرے کو بھی نظر میں رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 26580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/26580/امریکا-کا-مشرق-وسطی-اور-افریقہ-میں-خفیہ-آپریشن-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org