0
Tuesday 25 May 2010 09:22

امریکا کا مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں خفیہ آپریشن کا منصوبہ

امریکا کا مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں خفیہ آپریشن کا منصوبہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے مشرق وسطیٰ،وسطی ایشیا اور افریقہ میں خفیہ فوجی آپریشنز کی منظوری دے دی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے خفیہ منصوبے پر احکامات گزشتہ برس ستمبر میں دیئے تھے،جس کا مقصد دہشت گرد گروپوں اور ایران کےخلاف ممکنہ حملے کے بعد کی صورتحال کا سامنا کرنا تھا۔
منصوبے کے تحت امریکی فوج دوست اور دشمن دونوں قسم کے ممالک میں جا کر نہ صرف انٹیلیجنس معلومات جمع کریں بلکہ فوجی آپریشن بھی کریں۔اس منصوبے کا ہدف القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں میں سراعیت،ان کی صلاحیت میں کمی،ان کو تباہ کرنا اور شکست دینا ہے۔تاہم کسی ملک کو براہ راست نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔امریکا کے چھوٹے چھوٹے فوجی گروپس امریکا پر ممکنہ حملے کے خطرے کو بھی نظر میں رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 26580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش