0
Monday 20 May 2013 19:06

ملک کے مختلف شہروں سے 10 بار کامیابی حاصل کرنیوالا واحد سیاستدان ہوں، مخدوم جاوید ہاشمی

ملک کے مختلف شہروں سے 10 بار کامیابی حاصل کرنیوالا واحد سیاستدان ہوں، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے پوری زندگی اصولوں کی سیاست کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک کوئی بھی میری سیاسی زندگی پر اُنگلی نہیں اُٹھا سکا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ واحد سیاستدان ہوں جو 10بار پاکستان کے مختلف شہروں سے کامیابی حاصل کرچکا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا مسلم لیگ (ن)کے قائم مقام صدر کے طور پر کام کرتے ہوئے نوازشریف سے کبھی ایک روپیہ کا فنڈ نہیں لیا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں ایسے کئی مواقع آئے جہاں میں چاہتا تو ارب پتی بن سکتا تھا لیکن میں نے باغی ہونے کو ترجیح دی لیکن کبھی بھی ملک اور قوم کو بیچنے کا سودا نہیں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میری کامیابی ہے کہ میری الیکشن مہم نوجوان چلا رہے ہیں اور مجھے فخر ہے جہاں سے بھی الیکشن لڑا قوم نے مایوس نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 265839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش