0
Monday 20 May 2013 19:02

پیپلز پارٹی سیاسی طور پر یتیم اور لاوارث ہو چکی ہے، شاہ محمود قریشی

پیپلز پارٹی سیاسی طور پر یتیم اور لاوارث ہو چکی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی طور پر یتیم ہونے کے بعد اب لاوارث بھی ہوتی جا رہی ہے اس بنا پر وہ پی پی پی کے تمام نظریاتی کارکنوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ جن نظریات کو بنیاد بنا کر ورکروں نے اس میں شمولیت اختیار کی تھی آج وہ پاکستان تحریک انصاف کے سوا اور کسی جماعت کے پاس نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں راجہ عبدالغفار کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے این اے 150کی سیٹ جیتنے کی اتنی خوشی نہیں جتنی کہ اس حلقے کے عوام سے ایک نیا رشتہ استوار ہونے کے بعد ملی ہے۔ اقتدار تو آنے جانے والی چیز ہے لیکن اصل چیز تو یہ رشتے ہیں جو سدا قائم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 150 کے عوام کی محبت ان کی زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے اور یہ اہلیان ملتان کی خوش قسمتی ہے کہ این اے 149، 150 دونوں جڑواں حلقے ہیں جو آدھے ملتان پر محیط ہیں اور یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہی منتخب ہوئے ہیں اس بنا پر وہ انتہائی وثوق سے یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ ان حلقوں کی ترقی کے بعد ملتان کا نقشہ انتہائی خوبصورت نظر آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 265843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش