QR CodeQR Code

جماعت اہلسنّت نئی حکومت کو نظامِ مصطفی کا مسودہ بھجوائے گی، علامہ ریاض شاہ

20 May 2013 20:41

اسلام ٹائمز:بلوچستان کے علماء و مشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت نے کہاکہ ملک میں قومی مفاہمت کی فضا پیدا کرنا ہو گی، قوم شخصیات کی بجائے پاکستان سے محبت اور وفا کا رشتہ مضبوط بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج کو متنازع بنانا حبّ الوطنی نہیں اور دھرنے مسائل کا حل نہیں، قومی راہنما اشتعال انگیزی چھوڑ دیں اور قوم کو سکھ کا سانس لینے دیں کیونکہ قوم احتجاجی سیاست سے تنگ آ گئی ہے، ملک کو امن اور استحکام کی ضرورت ہے، میاں نواز شریف تاریخ بنانے کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں، اسلامی نظام ہی مسائل کا حل ہے، جماعت اہلسنّت نئی حکومت کو نظامِ مصطفی کا مسودہ بھجوائے گی۔

پیر خالد سلطان قادری کی قیادت میں بلوچستان کے علماء و مشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں قومی مفاہمت کی فضا پیدا کرنا ہو گی، قوم شخصیات کی بجائے پاکستان سے محبت اور وفا کا رشتہ مضبوط بنائے، ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قومی قیادت متحد ہو جائے، ملکی ترقی کیلئے سیاسی و عسکری قیادت میں ہم آہنگی ضروری ہے، ملک میں قومی مفاہمت کی فضا پیدا کرنا ہو گی۔علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ حضور نبی کریم(ص) سے لامحدود محبت اور غیرمشروط وفاداری ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کر کے جمہوری سوچ کا مظاہرہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 265877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/265877/جماعت-اہلسن-ت-نئی-حکومت-کو-نظام-مصطفی-کا-مسودہ-بھجوائے-گی-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org