QR CodeQR Code

پشاور، بلور پلازہ میں دھماکہ، 4 افراد زخمی ہوگئے

20 May 2013 21:55

اسلام ٹائمز: دھماکہ سے شاپنگ سینٹر کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے صدر میں زور دار دھماکہ کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دھماکہ پشاور کے علاقے صدر بازار میں واقع مشہور بلور شاپنگ سینٹر میں ہوا۔ جس سے شاپنگ سینٹر کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 265883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/265883/پشاور-بلور-پلازہ-میں-دھماکہ-4-افراد-زخمی-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org