0
Monday 20 May 2013 23:05

الطاف حسین کے بیان کا ضرور نوٹس لینا چاہیئے، عارف نظامی

الطاف حسین کے بیان کا ضرور نوٹس لینا چاہیئے، عارف نظامی
اسلام ٹائمز۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومتی امور میں خرابی کے ذمہ داروں کا سراغ لگا لیا ہے، وہ کون ہیں، اس بات کا انکشاف وہ دو جون کے بعد کریں گے، کیونکہ ابھی وہ نگران سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان کے حوالے سے نگران حکومت غیر جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم ان کی ذاتی رائے میں اس کا ضرور نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں خرابی کے ذمہ دار سیاستدان ہیں یا بیوروکرسی، اس کا انکشاف وہ دو جون کے بعد کریں گے۔ عارف نظامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا صدر کی صوابدید ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس میں تاخیر نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد تقرریاں اور تبادلے نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔ اب تقرر، تبادلوں کی گنجائش بھی نہیں تاہم جو کوئی تقرریاں اور تبادلے ہو رہے ہیں وہ بیوروکریسی کے کارندے ہی کروا رہے ہیں۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ متوقع وزیرخزانہ اسحاق ڈار بجٹ بنانے میں مصرورف ہیں، امید ہے جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کر دیا جائے گا، وزارت خزانہ کی اپنی حدود ہیں اور سرکلر ڈیٹ کا بھی مسئلہ ہے اس لئے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے رقوم جاری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس انرجی پلان ہے امید ہے۔ متوقع وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف توانائی بحران پر قابو پا لیں گے۔ نگران حکومت کو بھی بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے خواجہ آصف سے تجاویز لینی چاہیئں۔
خبر کا کوڈ : 265895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش