QR CodeQR Code

پاکستان سنی تحریک ملک میں حقیقی جمہوری نظام چاہتی ہے، ثروت اعجاز قادری

21 May 2013 15:52

اسلام ٹائمز: مرکز اہلسنّت پر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے سربراہ نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے مصلحت پسندی سے بالاتر ہوکر ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لانا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لئے غربت اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ بے گناہ عوام کے قتل کے پیچھے کون سے ہاتھ کار فرما ہیں قانون نافذ کرنے والے اچھی طرح جانتے ہیں، دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے معاشی بے انصافیوں اور احساس محرومی کو ختم کرنا ہوگا، ملک کی نئی جمہوری قیادت چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ملک کی محب وطن و جمہوری اکائیاں کو ساتھ لیکر چلے تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے، کراچی میں قیام امن کیلئے مصلحت پسندی سے بالاتر ہوکر ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر مچھر کالونی اور بلدیہ ٹاؤن سے آئے ہوئے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں حقیقی جمہوری نظام چاہتی ہے، نئی قیادت عوام کو ان کے بحرانوں کو ختم کرنے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں قیام امن اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کے لئے مصلحت پسندی سے بالاتر ہوکر قانون کے ہاتھ ملزمان تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہوگئے ہیں اوچھے ہتھکنڈے دھونس، دھمکیاں ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، عوام ملک میں جمہوری سسٹم کو مضبوط و پائندہ دیکھنا چاہتی ہے، اب حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ملک و قوم کی فلاح بہبود کے لئے خدمت کے جذبے سے سرشاد ہوکر کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 266072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/266072/پاکستان-سنی-تحریک-ملک-میں-حقیقی-جمہوری-نظام-چاہتی-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org