QR CodeQR Code

راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

21 May 2013 23:27

اسلام ٹائمز: سابق وزیراعظم نے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا کہ ان کیخلاف رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کیلئے نیب کے بجائے شعیب سڈل پر مشتمل کمیشن بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام سے متعلق چیف جسٹس کو خط لکھنے پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ راجہ پرویز اشرف کے وکیل وسیم سجاد نے معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ سابق وزیراعظم نے 7 مارچ کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو خط لکھا تھا کہ ان کے خلاف رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کے لیے نیب کے بجائے شعیب سڈل پر مشتمل کمیشن بنایا جائے۔ عدالت نے خط کو پٹیشن میں تبدیل کرکے 11 مارچ کو اس کی ابتدائی سماعت کی تھی۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو خط واپس لینے کا موقع فراہم کیا، لیکن ان کے وکیل کی جانب سے انکار کے بعد 28 مارچ کو سابق وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔ عدالت نے خط کو کیس پر اثر انداز ہونے کے مترادف قرار دیا تھا۔ راجہ پرویز اشرف نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے عدالت سے خط واپس لینے کی اجازت بھی طلب کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 266201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/266201/راجہ-پرویز-اشرف-نے-سپریم-کورٹ-سے-غیر-مشروط-معافی-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org