QR CodeQR Code

انا للہ وانا الیہ راجعون

ملک کے معروف نوحہ خواں میوہ خان کلیری انتقال کرگئے

22 May 2013 00:44

اسلام ٹائمز: سرائیکی زبان کے عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں کافی عرصے سے جان لیوا مرض میں مبتلا اور کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کئی ماہ حیات اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صبح خالق حقیقی سے جاملے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے معروف نوحہ خواں میوہ خان کلیری طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ ان کے انتقال پر ملک کے مختلف علمائے کرام، نوحہ خوانوں اور دیگر شخصیات نے انتہائی افسوس کا غم کا اظہار کیا ہے۔ سندھ کے علاقہ ٹنڈو جام سے تعلق رکھنے والے سرائیکی زبان کے عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں زوار میوہ خان کلیری کافی عرصے سے جان لیوا مرض میں مبتلا اور کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کئی ماہ حیات اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صبح رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ میوہ خان کلیری نے اپنی نوحہ خوانی کے ذریعے حسینیت کا پرچار پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 266242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/266242/ملک-کے-معروف-نوحہ-خواں-میوہ-خان-کلیری-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org