0
Tuesday 25 May 2010 16:50

بھارتی ایجنسیاں کشمیر میں انتشار پھیلا رہی ہیں، علی گیلانی

بھارتی ایجنسیاں کشمیر میں انتشار پھیلا رہی ہیں، علی گیلانی
اسلام ٹائمز - اے آر وائی نیوز ایجنسی کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ایجنسیاں اپنے ایجنٹوں کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکروں اور پولیس پر پتھراؤ کا ہدف دیتی ہیں جس سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کو پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کا جواز مل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
بزرگ کشمیری حریت رہنما نے سرینگر کے علاقے حبہ کدل میں ایک عوامی اجتماع سے اپنے خطاب کے بعد بھارتی پولیس کی طرف سے بے گناہ لوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس واقعہ میں کئی افراد زخمی جبکہ ایک نوجواں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ ہمارے پروگرام ہمیشہ پرامن ہوتے ہیں اور ان میں شریک لوگ کبھی اشتعال انگیز نعرے بازی نہیں کرتے تاہم ان پرامن تقریبات سے بھارتی ایجنسیاں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور وہ انہیں درہم برہم کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں۔
جموں کے ہندوؤں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں آٹھ فیصد کوٹہ مختص کرنے کے اقدام کے خلاف اپنی مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ قابض انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ سید علی گیلانی نے کوٹہ مختص کرنے کے اقدام کو ایک خطرناک سازش قرار دیا۔ دریں اثنا سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کے ترجمان نے بزرگ کشمیری رہنما کے گھر پر نظر بندی کو کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 26634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش