0
Wednesday 22 May 2013 15:54

پشاور میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہرے

پشاور میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ جس پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ جس کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ پشاور کے نواحی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ اور اکثر مقامات پر 24 گھنٹوں میں محض 4 گھنٹے بجلی موجود رہتی ہے۔ طویل ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو گرمی میں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ سکولوں اور دفاتر میں طلبہ اور ملازمین کو بھی مسائل درپیش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 266465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش