QR CodeQR Code

جنگ ہوئی تو اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے،حسن نصراللہ

26 May 2010 09:13

اسلام ٹائمز:حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جارحیت یا سمندری ناکہ بندی ہوئی تو حزب اللہ بحیرہ روم سے گزر کر مقبوضہ فلسطینی حدود جانے والے اسرائیل کے تمام فوجی،سویلین اور کمرشل بحری جہازوں پر حملے کرے گی


بیروت:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر جنگ مسلط کی تو اس کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔بیروت میں جنوبی لبنان سے 22 سال بعد اسرائیلی فوج کے انخلا کی دسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ جارحیت یا سمندری ناکہ بندی ہوئی تو حزب اللہ بحیرہ روم سے گزر کر مقبوضہ فلسطینی حدود جانے والے اسرائیل کے تمام فوجی،سویلین اور کمرشل بحری جہازوں پر حملے کرے گی۔اسرائیلی کشتیوں کے علاوہ ایئرپورٹ اور دیگر اسٹرٹیجک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام پر حزب اللہ کو اسکڈ میزائل فراہم کرنے کا الزام اس لیے لگا رہا ہے،تاکہ اسے مزید امریکی مالی امداد مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 26654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/26654/جنگ-ہوئی-اسرائیلی-بحری-جہازوں-کو-نشانہ-بنائیں-گے-حسن-نصراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org