QR CodeQR Code

ایران کے صدارتی انتخابات، شوریٰ نگہبان نے 8 امیدواروں کی صلاحیت کی تائید کر دی

22 May 2013 23:45

اسلام ٹائمز: شوریٰ نگہبان کی طرف سے ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی اور اسفندیار رحیم مشائی سمیت 676 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی شوریٰ نگہبان نے صدارتی انتخابات کیلئے آٹھ امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔ 14 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے 686 امیدواروں نے اپنے نام رجسٹرڈ کرائے تھے، تاہم شوریٰ نگہبان کی طرف سے صرف آٹھ امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے، جن میں ایران کے جوہری پروگرام کے عالمی مذاکرات کار ڈاکٹر سعید جلیلی، سابق جوہری مذاکرات کار حسن روحانی، سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی، تہران کے میئر محمد باقر قالیباف، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی، پارلیمان کے سابق اسپیکر غلام علی حداد عادل شامل ہیں۔ شوریٰ نگہبان کی طرف سے ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی اور اسفند یار رحیم مشائی سمیت 676 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 266553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/266553/ایران-کے-صدارتی-انتخابات-شوری-نگہبان-نے-8-امیدواروں-کی-صلاحیت-تائید-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org