QR CodeQR Code

امن کے قیام کیلئے طالبان سے مذاکرات بہترین آپشن ہے، پاسبان پاکستان

22 May 2013 20:44

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اگر امریکا اور نیٹو ممالک اپنی سلامتی کے لیے طالبان سے مذاکرات کرسکتے ہیں تو پاکستانی حکومت کیوں نہیں کرسکتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کرکے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جھوٹی جنگ سے باہر نکلنے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، ملک میں امن قائم کرنے کے لیے طالبان سے مذاکرات ہی سب سے بہترین آپشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ عثمان معظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے عمل سے طالبان کے نام پر دہشت گردی کرنے والے عناصر بے نقاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اور نیٹو ممالک اپنی سلامتی کے لیے طالبان سے مذاکرات کرسکتے ہیں تو پاکستانی حکومت کیوں نہیں کرسکتی۔ افغانستان پر امریکی و نیٹو افواج کا غاصبانہ قبضہ اور لاکھوں معصوم افغانوں کا قتل عام ہی خطے میں بدامنی کا سبب ہے۔


خبر کا کوڈ: 266555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/266555/امن-کے-قیام-کیلئے-طالبان-سے-مذاکرات-بہترین-آپشن-ہے-پاسبان-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org