0
Wednesday 22 May 2013 23:34

الیکشن کمیشن نے 805 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے 805 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے 11 مئی کے عام انتخابات کے دوران منتخب ہونے والے 805 ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اکتالیس حلقوں کا نوٹیفکیشن کا جاری نہیں ہوسکا۔ الیکیشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں قومی اسمبلی کے دو سو اٹھاون اور صوبائی اسمبلیوں کے پانچ سو پچاس حلقوں کے ارکان شامل ہیں۔ جن ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں، ان تمام نے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔ اکتالیس حلقوں کا نوٹیفکیشن مختلف وجوہ کی بناء پر جاری نہیں کیا گیا۔ ان میں قومی اسمبلی کے چودہ، سندھ اسمبلی کے نو، پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے آٹھ آٹھ جبکہ خیبر پختونخوا کے دو حلقے شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے ارکان کو کسی پارٹی میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ تین روز کے اندر کرنا ہوگا۔ جو ارکان کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں وہ 25 مئی کی شام پانچ بجے تک سرٹیفکیٹ فراہم کریں۔ اس کے ہمراہ آزاد رکن کو حلف نامہ اور پارٹی سربراہ کا تصدیقی خط بھی پیش کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 266584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش