QR CodeQR Code

وہاڑی کے عوام اثاثہ ہیں ان سے قائم رشتہ آخری سانس تک برقرار رہے گا، تہمینہ دولتانہ

23 May 2013 02:46

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما نے وہاڑی پریس کلب میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے لیکن اصل مقصد شہر کے عوام کی ترقی و بھلائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ وہاڑی کے عوام اثاثہ ہیں ان سے قائم رشتہ آخری سانس تک برقرار رہے گا اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے وہاڑی پریس کلب میں ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔ تہمینہ دولتانہ نے مزید کہا وہاڑی کے عوام کی طرف سے ملنے والی محبت کو وہ کبھی فراموش نہیں کر پائیں گی الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے لیکن اصل مقصد شہر کے عوام کی ترقی و بھلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دور میں شروع ہونے والے منصوبوں انڈسٹریل اسٹیٹ اور میڈیکل کالج کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی اور اس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 266625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/266625/وہاڑی-کے-عوام-اثاثہ-ہیں-ان-سے-قائم-رشتہ-آخری-سانس-تک-برقرار-رہے-گا-تہمینہ-دولتانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org