QR CodeQR Code

فتح کدل سرینگر میں تصادم، عسکری کمانڈر جاں بحق، پلہالن و پٹن میں مظاہرے

24 May 2013 10:45

اسلام ٹائمز: ادھر آج صبح مقبوضہ کشمیر کے ترال قصبے میں بھی قابض فورسز اور عسکری پسندوں کے مابین گھمسان جھڑپ شروع ہوگئی ہے، اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں اب تک 3 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پائین سرینگر کے فتح کدل علاقہ میں جمعرات کی صبح فورسز کے ساتھ جھڑپ میں لشکر طیبہ کمانڈر جاں بحق اور ایک سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جاں بحق ہوئے لشکر کمانڈر کے آبائی علاقہ پلہالن پٹن میں ہڑتال کے بیچ پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران 2 نوجوان پیلٹ فائر سے زخمی ہوئے، جنہیں صدر اسپتال میں داخل کیا گیا، پولیس کے مطابق ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پائین شہر میں انتہائی گنجان آبادی والے فتح کدل علاقے کا 22 اور 23 مئی کی درمیانی رات محاصرہ کیا اور جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں انتہائی مطلوب لشکر طیبہ کمانڈر ہلال مولوی بیٹھا ہے جس دوران مذکورہ کمانڈر اور فورسز کے درمیان گنجان آبادی والے علاقے کی تنگ گلیوں میں معرکہ آرائی ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ لشکر طیبہ کمانڈر ہلال راتھر عرف خالد عرف ہلال مولوی اور فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں مذکورہ لشکر کمانڈر جاں بحق ہوا جبکہ سب انسپکٹر تاثیر احمد، کانسٹیبل بشارت احمد اور مختار احمد زخمی ہوئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بتایا کہ راہ فرار اور فورسز نرغے کو توڑنے کیلئے مذکورہ لشکر جنگجو نے 4 ہینڈ گرینیڈ داغے اور اندھا دھند فائرنگ کی جس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں ہلال راتھر ہلاک ہوا، ادھر آج صبح مقبوضہ کشمیر کے ترال قصبے میں بھی قابض فورسز اور عسکری پسندوں کے مابین گھمسان جھڑپ شروع ہوگئی ہے، اطلاعات کے مطابق اب تک 3 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں، اور جھڑپ جاری ہے، در ایں اثنا جمعیت المجاہدین کے ترجمان جمیل احمد نے مولوی ہلال کی شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اسلام کی سربلندی اور کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 266958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/266958/فتح-کدل-سرینگر-میں-تصادم-عسکری-کمانڈر-جاں-بحق-پلہالن-پٹن-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org