QR CodeQR Code

سندھ میں حکومت بنانے کیلئے ایم کیو ایم کو باقاعدہ دعوت دے دی ہے، امین فہیم

24 May 2013 13:19

اسلام ٹائمز: چیئرمین پی پی پی پارلیمینٹیرینز نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے اور اس حوالے سے مذاکرات کا دور بہت جلد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔ امین فہیم نے مزید بتایا کہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی اور متحدہ کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے۔ سندھ میں پی پی پی حکومت بنائے گی اور عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے اور اس معاملے سے متعلق مذاکرات کا دور بہت جلد ہوگا۔ امین فہیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج تسلیم کرتی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت میں متحدہ کے کردار سے متعلق واضح فیصلہ آئندہ چند روز میں سامنے آ جائے گا اور سندھ بالخصوص کراچی کے عوام نے جو مینڈیٹ ایم کیو ایم کو دیا ہے، ان کی قیادت انہیں مایوس نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 267003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267003/سندھ-میں-حکومت-بنانے-کیلئے-ایم-کیو-کو-باقاعدہ-دعوت-دے-دی-ہے-امین-فہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org