0
Friday 24 May 2013 14:06

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لئے مختلف پارلیمانی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں ایک تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جس میں سید خورشید احمد شاہ اور سید نوید قمر شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کمیٹی قومی اسمبلی میں مختلف پارلیمانی جماعتوں سے متفقہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے رابطہ کرکے ان جماعتوں کی مرکزی قیادت سے مذاکرات کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں حکومت سازی میں مختلف جماعتوں کی شمولیت اور ان سے رابطوں کیلئے بھی سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں ایک چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جس میں نثار کھوڑو، آغا سراج درانی اور شرجیل انعام میمن شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر جماعتوں سے سندھ میں حکومت سازی کے حوالے سے مذاکرات کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ان کمیٹیوں کے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر مختلف جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے جائیں اور ان کمیٹیوں کو جو ٹاسک دیا گیا ہے اس حوالے سے رابطے کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پارٹی قیادت کو پیش کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 267029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش