0
Friday 24 May 2013 15:05

پولیس نےپشاور میں منشیات ا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پولیس نےپشاور میں منشیات ا سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ پشتخرہ کی حدود میں رنگ روڈ کے مقام پر کی گئی۔ جہاں خفیہ اطلاع پر آئل ٹینکر نمبر ٹی ٹی اے 660 کو روکا گیا۔ 

ٹرک کے خفیہ خانوں سے 1200 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ولی خان نامی اسمگلر کو گرفتار کیا۔ جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور یاسین بھی پولیس کی حراست میں ہے۔ ملزمان پشاور کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ منشیات خیبر ایجنسی سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 267064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش