0
Saturday 25 May 2013 00:28

صدر زرداری نے گلگت بلتستان کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت قبول کر لی

صدر زرداری نے گلگت بلتستان کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایوان صدر میں صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلی نے صوبائی حکومت کی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں صدر پاکستان کو آگاہ کیا۔ وزیراعلی نے صدر پاکستان کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور جی بی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی جسے صدر پاکستان نے قبول کیا۔ ملاقات میں صدر پاکستان نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 267163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش