0
Friday 24 May 2013 23:43

پشاور ایئر پورٹ پر راکٹ حملہ، فائرنگ سے ڈی پی او کوہاٹ زخمی

پشاور ایئر پورٹ پر راکٹ حملہ، فائرنگ سے ڈی پی او کوہاٹ زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور ایئر پورٹ پر رات گئے نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں علاقہ زور دار دھماکہ سے گونج اٹھا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی پی او کوہاٹ دلاور بنگش زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناء آج صبح پشاور ہی کے علاقے چمکنی میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپا مار کر خاتون سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے ارباب ایوب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 267169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش