QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی نے قومی معاملات پر مسلم لیگ نون کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

25 May 2013 18:36

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے قومی سوچ اپنائیں گے اور گو گو کی بجائے مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سمیت تمام چیلنجز کا ملکر مقابلہ کریں گے۔ متفقہ وزیراعظم کیلئے نون لیگ نے رابطہ کیا تو ہوسکتا ہے حمایت کریں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے قومی سوچ اپنائیں گے اور گو گو کی بجائے مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ پرامید ہیں کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ قائد حزب اختلاف لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے متفقہ وزیراعظم کیلئے رابطہ کیا تو ہو سکتا ہے ان کی حمایت کریں۔ قومی معاملات پر اگر آئین میں ترمیم کی ضرورت پڑی تو پیپلزپارٹی حکومت کا ساتھ دے گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سادہ اکثریت حاصل ہونے کے باوجود ایم کیو ایم کو ساتھ ملائیں گے۔ وزیراعلٰی سندھ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، اب سندھ میں قوم پرستوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات اور اس کے مینڈیٹ پر سوالیہ نشان موجود ہے، تحفظات کے ازالے کیلئے الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کریں گے۔ چاہتے ہیں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے۔


خبر کا کوڈ: 267405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267405/پیپلزپارٹی-نے-قومی-معاملات-پر-مسلم-لیگ-نون-کا-ساتھ-دینے-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org