QR CodeQR Code

ولادت باسعادت امام علی ( ع) کی مناسبت سے قراقرم انٹرنیشنل یونورسٹی میں کیک کاٹا گیا

25 May 2013 20:26

اسلام ٹائمز: جے ایس او اور آئی ایس او کے زیر اہتمام منعقد اس مشترکہ تقریب میں مثالی ملی اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا گیا، شیعہ طلبا کا بھرپور خیر مقدم۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں جشن ولادت باسعادت امیرالمومنین حضرت امام علی ( ع) کے موقع پر جے ایس او اور آئی ایس او جامعہ قراقرم یونٹ کے زیراہتمام مشترکہ طور پر ایک جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں برادران نے بارگاہ امامت میں قصیدہ خوانی کی اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں طلبا میں بھی مٹھائياں تقسیم کی گئی جبکہ خوہران کے لئے یونیورسٹی کیفے ٹیریا میں الگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں پر خوہران نے کیک کاٹا۔ 

واضح رہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پروگرامات پر پابندی عائد ہے، تاہم طلبا نے ہر سال کی طرح امسال بھی جشن ولادت باسعادت امیرالمومنین حضرت امام علی (ع) شایان شان طریقے سے منایا۔ اس موقع پر طلبا نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام شعیان علی اور امت مسلمہ کو آج کے اس پرمسرت دن پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ امت مسلمہ جانشین رسول (ص)، امیر المومنین، فاتح خیبر، کی سیرت کو اپنے کے لئے نمونہ عمل بنا کر اُس پر چلنے کی کوشش کرے تو کامیابی ہمارا مقدر ہو گی۔ طلبا نے شیعہ طلبا تنظیموں جے ایس او اور آئی ایس او کے صدور کی اس تقریب میں خصوصی شرکت اور پروگرام کے مشترکہ انعقاد کو بھی ملی اتحاد کیلئے ایک نیک شگون قرار دیتے ہوئے اس اقدام کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 267436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267436/ولادت-باسعادت-امام-علی-ع-کی-مناسبت-سے-قراقرم-انٹرنیشنل-یونورسٹی-میں-کیک-کاٹا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org