0
Saturday 25 May 2013 20:19

نواز شریف دہشت گردوں کے ساتھ مفاہمت سے گریز کریں، آفاق احمد

نواز شریف دہشت گردوں کے ساتھ مفاہمت سے گریز کریں، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ نے طویل عرصے سے شہر کراچی کو مقتل بنایا ہوا ہے اور مشرف دور سے اب تک اس شہر میں ساڑھے گیارہ ہزار بے گناہ شہری قتل کئے جا چکے ہیں۔ کراچی کے حالات نے پورے ملک کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں اور پاکستان کے عوام کی نواز شریف سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور اس شہر میں قتل ہونے والے ساڑھے گیارہ ہزار افراد کے خاندان نواز شریف سے انصاف چاہتے ہیں۔ آفاق احمد نے کراچی کی مختلف برادریوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میاں نواز شریف نے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کے بجائے اِنہی کراچی پر قابض دہشت گردوں کے ساتھ بیرونی دباﺅ پر ماضی کے حکمرانوں کی طرح مفاہمت کی تو صرف کراچی کے نہیں پنجاب کے محب وطن عوام بھی انہیں معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے مہاجر قومی موومنٹ حکومت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے اور وہ قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب گولی کی زبان اور اسلحہ کی سیاست کسی صورت قبول نہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس شہر کے نوجوانوں کو اب جذباتی نعروں سے نکل کر آئندہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے اور سنجیدہ سیاست کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 267443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش