QR CodeQR Code

ایرانی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات، توانائی بحران کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

25 May 2013 23:52

اسلام ٹائمز: رائیونڈ فارم ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں ایرانی سفیر نے انتخابات میں نون لیگ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان کی مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے رائیونڈ فارم ہاوس میں مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انتخابات میں نون لیگ کی کامیابی پر مبارکباد دی، ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں ایرانی سفیر نے نون لیگ کے سربراہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ایران پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریگا، اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران سمیت تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، انکی حکومت پڑوسی ممالک سے قریبی تعلقات کو مزید فروغ دیگی۔


خبر کا کوڈ: 267481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267481/ایرانی-سفیر-کی-نواز-شریف-سے-ملاقات-توانائی-بحران-کے-حل-کیلئے-ہر-ممکن-تعاون-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org