QR CodeQR Code

آئی ایس او کے 41ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ملتان میں تقریب، مرکزی صدر کی خصوصی شرکت

26 May 2013 11:40

اسلام ٹائمز: یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان وہ شجرہ طیبہ ہے جس کی آبیاری شہدائے ملت جعفریہ کے خون سے ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 41ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم تاسیس کی تقریب امام بارگا زینبیہ (س) سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران طاہر نے کی، جبکہ ان کے علاوہ سینئرز کی کثیر تعداد نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ یوم تاسیس کے موقع پر محفل مذاکرہ منعقد ہوا۔ محفل مذاکرہ سے سابق مرکزی صدر علی رضا بھٹی، یافث نوید ہاشمی، سابق مرکزی نائب صدر سید ظفر حیدر نقوی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، آئی ایس پاکستان ملتان کے پہلے ڈویژنل صدر سید سلیم اختر نقوی، سابق ڈویژنل صدور سید فضل عباس نقوی، سلیم عباس صدیقی، ڈاکٹر علی محمد، اختر عمران، ضیغم عباس، عمران گیلانی سمیت دیگر سینیئرز نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ملتان ڈویژن کی جانب سے مرکزی صدر اطہر عمران اور پہلے ڈویژنل صدر سید سلیم اختر نقوی کو تحائف پیش کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 267572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267572/آئی-ایس-او-کے-41ویں-یوم-تاسیس-کی-مناسبت-سے-ملتان-میں-تقریب-مرکزی-صدر-خصوصی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org