QR CodeQR Code

بزرگ علماء ہمارا سرمایہ اور سر کا تاج ہیں، علامہ اقتدار نقوی

26 May 2013 17:13

اسلام ٹائمز: یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان ایک ایسا تربیتی، نظریاتی، فکری، شجاعتی، استقامتی ادارہ ہے جسے جب بھی کسی میدان میں آزمایا گیا یہ نوجوان آمادہ و تیار نظر آئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان اپنے آغاز سے لے کر اب تک ملک وقوم کی خدمت کے لیے کوشاں ہے، آئی ایس او پاکستان ایک ایسا تربیتی، نظریاتی، فکری، شجاعتی، استقامتی ادارہ ہے جسے جب بھی کسی میدان میں آزمایا گیا ہے یہ نوجوان آمادہ و تیار نظر آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوتری وٹ ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ جب بھی پاکستان میں یا کہیں اور ظلم ہوا تو سب سے پہلے آئی ایس او نے آواز بلند کی۔ گذشتہ پندرہ سال سے ملتان کے دوستوں سے مربوط ہیں، مجھے یاد نہیں کہ کبھی پاکستان میں کوئی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہو اور ان صالح اور باکردار نوجوانوں نے ملتان کی شاہرائوں کو اپنے سینوں سے احتجاج کے طور پر نہ سجایا ہو، آئی ایس او پاکستان کے بزرگان اور سینیئرز نہ صرف آئی ایس او بلکہ پوری قوم کا سرمایہ ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ بزرگ علماء ہمارا سرمایہ ہیں اور ہمارے سر کا تاج ہیں، جہاں وہ دیگر مقامات پر اپنی خدمات انجام دے رہے وہیں اس الہی کارواں کو بھی مناسب وقت دیں۔ آئی ایس او پاکستان کے سابقہ دوست ہوں یا موجودہ ذمہ دار یقیناً لائق تحسین ہیں، جنہوں نے جوانمردی اور جرائت کے ساتھ قومی معاملات میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ آئی ایس او پاکستان وہ جماعت ہے جو ہر میدان میں ہر مشکل میں برسرپیکار رہی، جب بڑی بڑی جماعتیں خاموش ہوگئیں تو اُس وقت بھی اگر پاکستان میں کوئی کام کرتی رہی تو وہ آئی ایس او پاکستان ہے۔


خبر کا کوڈ: 267627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267627/بزرگ-علماء-ہمارا-سرمایہ-اور-سر-کا-تاج-ہیں-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org