QR CodeQR Code

ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی حکمت عملی طے کر لی، سکندر بوسن

26 May 2013 18:36

اسلام ٹائمز: سابق وفاقی وزیر اور نومنتخب ممبر قومی اسمبلی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو جس نازک دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے وہ پوری قوم جانتی ہے لیکن (ن) لیگ ملک و قوم کی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر خوراک وزراعت حاجی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی حکمت عملی طے کر لی بہت جلد عوام اس کے ثمرات دیکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 52 ٹبہ مسعود پور میں پارٹی کارکن ملک نوید احمد بھپلا کی رہائش گاہ پر ایک منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک غلام عباس، ملک زاہد عباس، ملک یوسف بھپلا، عبدالمجید ماجد، قاری محمد اسماعیل و دیگر موجود تھے۔ سکندر حیات بوسن نے مزید کہا کہ حلقہ میں تعلیم و صحت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو جس نازک دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے وہ پوری قوم جانتی ہے لیکن (ن) لیگ ملک و قوم کی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 267666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267666/ن-لیگ-نے-لوڈشیڈنگ-ختم-کرنے-کی-حکمت-عملی-طے-کر-لی-سکندر-بوسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org