QR CodeQR Code

پاراچنار، خوااتین کا دھرنا 14ویں روز اختتام کو پہنچ گیا

26 May 2013 18:49

اسلام ٹائمز: رات سے سید قیصر حسین اور حکومتی اہلکاروں کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے۔ سید قیصر حسین نے خواتین تو آمادہ کیا ۔ اور رات 11 بجے خواتین کو راضی کرکے دھرنا ختم کرایا۔


اسلام ٹائمز۔ سید قیصر حسین شاہ کے حق میں ہونے والا خواتین کا دھرنا مطالبات منظور ہونے پر کل رات کو اختتام پذیر ہوا، یہ دھرنا 13 مئی کو اس وقت شروع ہوا تھا جب مبینہ طور پر رات 2 بجے سید قیصر کی کامیابی کے اعلان کے بعد صبح سات بجے ساجد طوری کی کامیابی کا اعلان ہوا تھا۔ ریٹائرڈ ایئر مارشل سید قیصر حسین شاہ کے حامیوں نے دھاندلی کا الزام لگا کر ساجد حسین طوری کی کامیابی کے اعلان پر یہ احتجاج شروع کیا تھا۔ خواتین کا مطالبہ تھا کہ ہمیں ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا۔ جبکہ مخالف امیدوارکے حامیوں نے پولنگ سٹیشنوں پر زبردستی قبضہ جما کر اپنی مرضی کے ووٹ ڈالے تھے۔ 
 
 سید قیصر حسین اور حکومتی اہلکاروں کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے سید قیصر حسین نے خواتین تو آمادہ کیا ۔ اور رات 11 بجے خواتین کو راضی کرکے دھرنا ختم کرایا۔ 

واضح رہے، گزشتہ روز ہفتہ کے شام کو فوج نے بازار میں گشت شروع کی اور تاثر دیا کہ رات کو کرفیو نافذ کی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 267668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267668/پاراچنار-خوااتین-کا-دھرنا-14ویں-روز-اختتام-کو-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org