QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے وزراء عوامی توقعات پر پورے اتریں گے، پروفیسر ابراہیم

26 May 2013 20:49

اسلام ٹائمز: چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک ایسی واحد اسلامی تحریک ہے جو ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی وہ واحد دستوری جماعت ہے جس کے تمام فیصلے شوریٰ کرتی ہے۔ اور جس میں نچلی سطح تک کارکن کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی صوبہ میں آنے والی مخلوط حکومت کا حصہ ہوگی ۔ہمارے وزراء انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اُتریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے چارسدہ کے سابق ڈسٹرکٹ ناظم نصیر خان کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک ایسی واحد اسلامی تحریک ہے جو ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے سابق امیر محمد ریاض کان نے کہا کہ چارسدہ کے سابق ڈسٹرکٹ ناظم نصیر خان اور ہم جماعت اسلامی کے سپاہی ہیں۔ ہم اسلام اور مخلوق خدا کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اُٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 267701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267701/جماعت-اسلامی-کے-وزراء-عوامی-توقعات-پر-پورے-اتریں-گے-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org