0
Monday 27 May 2013 09:40

چین نے دوبارہ بھارتی فوج کی پیٹرولنگ پارٹی کو روک دیا

چین نے دوبارہ بھارتی فوج کی پیٹرولنگ پارٹی کو روک دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور چین نے بھلے ہی لداخ سیکٹر میں 20 دن سے چلی آرہی دراندازی کی صورتحال کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہو لیکن چین نے اس علاقے میں ایک بار پھر بھارتی فوج کی ایک پٹرولنگ پارٹی کو حقیقی کنٹرول لائن کے نزدیک آنے کی اجازت نہیں دی، یہ واقعہ 17 مئی کو فنگر VIII علاقے میں پیش آیا جسے عام طور پر سری جیپ کے نام سے جانا جاتا ہے، واضح رہے چینی وزیر اعظم کے دورہ بھارت سے دو روز قبل اس علاقے میں یہ تازہ واقعہ پیش آیا ہے، اس سے قبل بھارت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ چینی فوج جو 19 کلو میٹر اندر تک داخل ہوئی تھی اپنی سابقہ پوزیشنوں پر واپس چلی گئی ہے، اس تازہ واقعہ کے حوالے سے اگر چہ شمالی کمان ادھمپور کے ترجمان نے کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا لیکن سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ Finger-VIII علاقے میں چودھویں کارپس لداخ سے وابستہ ایک پٹرولنگ پارٹی جو اس علاقے میں معمول کی گشتی پر بھیج دی تھی کو چینی فوج نے روکا اور حقیقی کنٹرول لائن کے نزدیک آنے نہیں دیا، دپسنگ میدانی علاقے میں 15 اپریل کے بعد تین ہفتے کے دوران چین نے Finger IV تک ایک پختہ روڑ کی تعمیر کی ہے جو کہ حقیقی کنٹرول لائن کے اندر پانچ کلو میٹر ہے، چینی نقشوں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ علاقہ ان کا ہے، بات چیت کے ذریعے اکسائی چین علاقے میں چینی فوج کی دراندازی روکنے کی ایک طرف بات ہو رہی تھی تو دوسری طرف چینی فوج نے ایک پختہ روڑ کی تعمیر مکمل کی اور چینی فوج اب اسی راستے سے علاقے کی پٹرولنگ کر رہی ہے جو علاقہ دولت بیگ سیکٹر تک جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 267795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش