0
Monday 27 May 2013 13:06

دہشت گرد جماعت متحدہ اقتدار کے بغیر رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، کاشف مغل

دہشت گرد جماعت متحدہ اقتدار کے بغیر رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، کاشف مغل
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے جوائنٹ سیکریٹری کاشف مغل نے کہا ہے کہ دہشت گرد جماعت متحدہ اقتدار کے بغیر رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ تبدیلیوں اور بیانات کا مقصد مسلم لیگ (ن) کو لبھانا اور نئی حکومت میں شامل ہونا ہے۔ اگر نواز شرف کراچی پر قابض متحدہ دہشت گردوں کے جال میں پھنس گئے تو پھر انکا وہی حال ہوگا جو پیپلز پارٹی کا ہوا ہے کیونکہ اہلیان ِ کراچی کی طرح پنجاب کے محب وطن عوام بھی دہشت گردوں سے مفاہمت قبول نہیں کریں گے۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر نیول کالونی سے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جماعت متحدہ کے برطانوی قائد الطاف کے دل میں اچانک عوام کیلئے درد اٹھنا دراصل اقتدار کا حصہ بننے کی بے تابی کو ظاہر کرتا ہے۔
 
کاشف مغل نے مزید کہا کہ الطاف اس وقت کہاں تھے کہ جب کراچی میں درجنوں لاشیں روزانہ گرائی جا رہی تھیں لیکن ان کی جماعت ”عوامی ردعمل“ کا راگ الاپ رہی تھی اور موصوف خود سلطان راہی کی طرح بھڑکیں مار رہے تھے۔ کاشف مغل نے کہا کہ عہدوں کی بندر بانٹ ہو یا اکھاڑ پچھاڑ مقصد دہشت گردوں کی نئی ٹیم تیار کرنا ہے، مسلم لیگ (نواز) پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کراچی کے مسائل کو سمجھے اور متحدہ دہشت گردوں سے دوستی کرنے کے بجائے آہنی ہاتھ سے صفایا کرے۔ ملکی ترقی کراچی کے امن سے مشروط ہے اور اس ترقی کیلئے نواز شریف کے اقدامات کا اہلیان ِ کراچی سمیت پوری قوم کو انتظار ہے۔
خبر کا کوڈ : 267903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش