QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات اگست میں کرانے کا مطالبہ کر دیا

27 May 2013 23:40

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے امیر کا مؤقف ہے کہ جولائی میں رمضان المبارک اور گرمی کے باعث انتخابی مہم نہیں چلائی جاسکتی، لہٰذا الیکشن اگست میں کرائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات جولائی کے بجائے اگست میں کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جولائی میں رمضان المبارک اور گرمی کے باعث انتخابی مہم ممکن نہیں، لٰہذا ضمنی انتخابات جولائی میں کرانے کے بجائے اگست میں منعقد کئے جائیں، اپنے خط میں جے یو آئی کے سربراہ نے اس اندیشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ اگر ضمنی الیکشن جولائی میں کرائے گئے تو ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 268048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/268048/مولانا-فضل-الرحمان-نے-ضمنی-انتخابات-اگست-میں-کرانے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org